وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

W
Web Desk
23 اگست، 2026
شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے درمیان دو گھنٹے طویل اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے، شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں چیک اپ، توہین عدالت کی درخواست، قانونی آپشنز اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، عدالتی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں سب سے اہم معاملہ سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بجائے پمز میں چیک اپ کروانے کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران سیاسی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ممکنہ قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کیے جانے اور حکومت کی جانب سے اس کے ممکنہ قانونی جواب کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی اور آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے موجودہ صورتحال کو سیاسی اور قانونی طور پر احتیاط کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور مختلف نام زیرِ بحث آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کی اس اہم ملاقات کو موجودہ سیاسی اور عدالتی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں حکومتی اور سیاسی سطح پر مزید فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اگست، 2026 کو 02:14 PM

آخری تدوین: 23 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
پاکستان

فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی

Web Desk7 اکتوبر، 2026
گورنر راج آخری آپشن ہوگا، حکومت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے: خواجہ آصف
پاکستان

گورنر راج آخری آپشن ہوگا، حکومت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج سمیت تمام آئینی و قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر راج آخری آپشن ہوگا، جبکہ اسلام آباد کے تحفظ اور صوبے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں

Web Desk7 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 خوارج شمالی وزیرستان جبکہ 5 دہشت گرد مستونگ میں مارے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Web Desk7 اکتوبر، 2026