وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عالمی امن کیلئے اہم موقع، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا: شہباز شریف

W
Web Desk
21 جون، 2026
عالمی امن کیلئے اہم موقع، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا: شہباز شریف
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران مذاکرات کو عالمی امن کیلئے اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

(برگن اسٹاک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ سفارتی پیش رفت عالمی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہے اور دنیا کے رہنما مشترکہ کوششوں سے اتحاد، امن اور خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کے سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے اور اب دنیا مثبت نتائج کی منتظر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مذاکراتی عمل میں فعال اور تعمیری کردار ادا کیا، جس سے فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور بات چیت کے فروغ میں مدد ملی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مثبت نتائج لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ براہ راست مذاکرات کے فروغ اور سفارتی حل کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے وژن کو سراہتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات عالمی برادری کے لیے ایک سنہری موقع ہیں کہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے اور مختلف فریقین کے درمیان رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں جنہوں نے شروع دن سے امن کوششوں میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا کے قریبی شراکت دار ہیں اور پاکستان و امریکا کے دیرینہ تعلقات خطے میں امن اور سکیورٹی کے فروغ کے لیے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا جبکہ پاکستان سمیت دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جون، 2026 کو 01:39 PM

آخری تدوین: 21 جون، 2026

متعلقہ مضامین

قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
پاکستان

قلات کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

قلات کے قریب این-25 پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 23 مغوی بازیاب کر لیے گئے۔ کارروائی میں گاڑیاں، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا

Web Desk20 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026