وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناراضگی کی تصدیق کر دی، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

W
Web Desk
2 جون، 2026
شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناراضگی کی تصدیق کر دی، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے بعض رہنماؤں کی ناراضگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختلافات کسی نئے گروپ کی تشکیل کا باعث نہیں بنیں گے اور صوبائی حکومت کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں

شاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے بعض رہنماؤں کی ناراضگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناراضگی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کوئی الگ گروپ بن رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومت کو بھی اس صورتحال سے کوئی خطرہ نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چند ناراض افراد کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان صرف چھوٹے چھوٹے مسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات یا تحفظات سیاسی جماعتوں میں معمول کی بات ہیں اور انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال کو کسی بڑے بحران یا گروپ بندی سے جوڑنا درست نہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا تھا۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈا پور کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی موجود ہے تو وہ بھی جلد دور ہو جائے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت باہمی مشاورت کے ذریعے تمام تحفظات ختم کر کے تنظیمی معاملات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جون، 2026 کو 06:00 AM

آخری تدوین: 2 جون، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026