وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں امید کی کرن ہے۔ انہوں نے قومی اتحاد، فوجی طاقت، مذہبی آزادی اور ملکی ترقی پر بھی اظہار خیال کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، یہ ایک عظیم ملک ہے اور اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جمع ہیں، جو امریکی قوم کے اتحاد اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام ایک پرچم تلے متحد ہیں اور یہی اتحاد ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان کے بقول امریکی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکی ہے، جبکہ امریکا کے بانیوں کا دیا گیا آئین آج بھی قوم کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور ملک میں مکمل مذہبی آزادی موجود ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں آج یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری تقریبات، پریڈز، آتش بازی اور دیگر جشن کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پر امریکی صدر نے عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے چار سابق امریکی صدور کے ساتھ ایک یادگاری تصویری ڈیزائن شیئر کیا اور اپنی تصویر پر مشتمل خصوصی یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کرایا، جبکہ نیویارک سمیت مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے بھی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 04:08 AM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ
امریکا

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصول جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان
امریکا

جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ایران کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026