وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ٹرمپ اور شی جن پنگ متفق

W
Web Desk
15 مئی، 2026
ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ٹرمپ اور شی جن پنگ متفق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران، آبنائے ہرمز، تجارت اور تائیوان سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

( رائٹرز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بیجنگ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی شی جن پنگ کے ساتھ ایران، تائیوان، تجارت اور دیگر عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ “ہم نے کئی ایسے مسائل حل کیے ہیں جنہیں شاید دوسرے لوگ حل نہیں کر سکتے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر ان کا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے اور عالمی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جانا چاہیے کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں ایران جنگ، تائیوان، دوطرفہ تجارت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین اور امریکا کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کو عالمی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 07:40 AM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا
امریکا

ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماسکو یا بیجنگ نے تہران کی مدد کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026