وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان مخالف سرگرمیوں پر برطانیہ متحرک، اپنی سرزمین کے استعمال سے متعلق تحقیقات کا آغاز

W
Web Desk
17 جولائی، 2026
پاکستان مخالف سرگرمیوں پر برطانیہ متحرک، اپنی سرزمین کے استعمال سے متعلق تحقیقات کا آغاز

برطانوی حکومت نے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف اپنی سرزمین کے ممکنہ استعمال سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ ہوم آفس کے مطابق نفرت انگیز مظاہروں، دھمکی آمیز رویوں اور قانون شکنی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ احتجاج اور آزادیٔ اظہار سے متعلق قوانین کا بھی جامع جائزہ لیا جا رہا ہے

لندن: برطانوی حکومت نے پاکستان اور پاکستانی ریاستی اداروں کے خلاف اپنی سرزمین کے ممکنہ استعمال سے متعلق خدشات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ احتجاج، آزادیٔ اظہار اور نفرت انگیز سرگرمیوں سے متعلق قوانین کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں پرامن احتجاج اور آزادیٔ اظہار بنیادی حقوق ضرور ہیں، تاہم یہ حقوق مطلق نہیں اور ان کی واضح قانونی حدود موجود ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ احتجاج صرف قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جا سکتا ہے، جبکہ تشدد، دھمکی، خوف و ہراس پھیلانے یا عوام کو ہراساں کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہوم آفس نے واضح کیا کہ آزادیٔ اظہار کا حق نفرت انگیزی، تشدد پر اکسانے یا مجرمانہ سرگرمیوں تک نہیں پھیلتا۔ ایسے مظاہرے یا اجتماعات جو قانون کی خلاف ورزی کریں، ان کے خلاف پولیس کو مکمل قانونی اختیارات حاصل ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق عوام میں خوف، بے چینی یا عدم تحفظ پیدا کرنے والے مظاہروں پر قانونی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جبکہ نفرت انگیز جرائم اور دھمکی آمیز رویوں کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

حکومت نے کہا کہ پرامن احتجاج کے حق اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے تحت احتجاج اور نفرت انگیز جرائم سے متعلق قوانین کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں برطانوی حکومت نے لارڈ میکڈونلڈ کی سربراہی میں ایک خصوصی ریویو کرایا، جس میں آزادیٔ اظہار، پرامن احتجاج اور عوامی تحفظ کے درمیان قانونی توازن کا جائزہ لیا گیا۔ ریویو میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا موجودہ قوانین نفرت انگیز تقاریر، دھمکی آمیز رویوں اور عوام کو ہراساں کرنے والے اقدامات سے مؤثر تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا نہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق لارڈ میکڈونلڈ کی رپورٹ حکومت کو موصول ہو چکی ہے اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کی اشاعت اور باضابطہ حکومتی ردعمل آئندہ مرحلے میں سامنے لایا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 جولائی، 2026 کو 03:17 PM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

بچوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق امریکی جمناسٹک کوچ کو 90 سال قید
صفحہ اول

بچوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق امریکی جمناسٹک کوچ کو 90 سال قید

امریکی ریاست مسیسیپی میں سابق جمناسٹک کوچ سین گارڈنر کو کم عمر بچوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے جرم میں 90 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایف بی آئی کی تحقیقات، الیکٹرانک آلات سے ویڈیوز کی برآمدگی اور ممکنہ متاثرین کی شناخت کے لیے اقدامات کی تفصیلات جانیے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے سب سے زیادہ لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے، خواجہ آصف
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے سب سے زیادہ لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 4,917 لائسنس جاری ہو چکے ہیں، جن میں 4,133 آباد اور 784 ضم شدہ اضلاع کے ہیں۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ادوار میں لائسنسوں کے اجرا اور ایف ڈبلیو او کے کردار سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
سانحہ پشاور: ناقص تعمیر کے باعث اسکول کی عمارت منہدم ہوئی، پولیس رپورٹ میں انکشاف
پاکستان

سانحہ پشاور: ناقص تعمیر کے باعث اسکول کی عمارت منہدم ہوئی، پولیس رپورٹ میں انکشاف

پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی پولیس رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں ناقص تعمیر اور انفراسٹرکچر سے متعلق شکایات پر کارروائی نہ ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج، مزید تحقیقات جاری

Web Desk17 اکتوبر، 2026