وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجیں گے، فیصلہ ایرانی عوام کا ہوگا: جے ڈی وینس

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجیں گے، فیصلہ ایرانی عوام کا ہوگا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا اور اگر ایرانی عوام اپنے سیاسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات، سفارت کاری اور ایک مؤثر معاہدے میں پوشیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کی مخالفت کرنے والوں کے پاس مسلسل اور غیر مؤثر بمباری کے علاوہ کوئی حقیقت پسندانہ حکمت عملی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا امریکا کا ایک قلیل مدتی مقصد تھا، جبکہ واشنگٹن کی بنیادی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانا ہے تاکہ عالمی معیشت متاثر نہ ہو۔

جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے امریکا میں غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم پر بھاری سرمایہ خرچ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ہر صورت امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔

جو روگن پوڈکاسٹ میں تقریباً تین گھنٹے طویل گفتگو کے دوران امریکی نائب صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسرائیل امریکا میں رائے عامہ کو متاثر کرکے ایران کے خلاف جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران جے ڈی وینس نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے جیفری ایپسٹین کے حوالے سے بھی متنازعٰ دعویٰ کیا اور کہا کہ اس کے اسرائیلی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حلقوں سے تعلقات تھے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں اس سے قبل یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، تاہم جے ڈی وینس کے حالیہ بیان کو اس مؤقف سے مختلف قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 12:26 PM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی مثبت آئینی و قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی مثبت آئینی و قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مثبت آئینی اور قانونی کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی، اپوزیشن کے طرزِ عمل اور دہشت گردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی کی ضرورت پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ روکنا تھا، روک دیا گیا، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں: بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنا تھا، روک دیا گیا، اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنا مقصود تھا تو روک دیا گیا، اب حالات معمول پر لائے جائیں۔ انہوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے، آئینی ریلیف ملنے اور سہیل آفریدی کے بارے میں معلومات نہ ہونے کا بیان بھی دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
پاکستان

پنجاب اے آئی دور میں داخل، خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں داخل ہو رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے پنجاب میں الیکٹرک بسوں، اے آئی لیبز، لیپ ٹاپ اسکیم اور عوامی سہولتوں سے متعلق منصوبوں کا ذکر کیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026