وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

پاکستان کی حمایت سے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک سال کی توسیع

W
Web Desk
2 مئی، 2026
پاکستان کی حمایت سے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک سال کی توسیع

پاکستان کی حمایت سے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک سال کی توسیع

(نیویارک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان میں تعینات امن مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل 2027ء تک جاری رکھنے کا فیصلہ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان 2011ء میں آزادی کے بعد سے مسلسل سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور انسانی بحران کا شکار ہے، جس کے باعث عالمی برادری نے امن مشن کے تسلسل کو ناگزیر قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے امن مشن کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، تاہم بعض مجوزہ تبدیلیوں پر تحفظات بھی ظاہر کیے۔

عثمان جدون کے مطابق موجودہ زمینی صورتحال کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد میں کمی مناسب نہیں ہوگی کیونکہ اس سے شہریوں کے تحفظ اور امن مشن کی مؤثریت متاثر ہو سکتی ہے۔

قرارداد کے مطابق مشن کا بنیادی مقصد شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی، امن معاہدے پر عملدرآمد میں معاونت اور انسانی حقوق کی نگرانی ہے، جبکہ سلامتی کونسل نے زور دیا ہے کہ ان ترجیحات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 مئی، 2026 کو 08:21 AM

آخری تدوین: 2 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر زور
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مصر اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، ایران کی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے

Web Desk22 ستمبر، 2026
برطانیہ نے سعودی عرب کی دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی
تازہ ترین

برطانیہ نے سعودی عرب کی دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے سعودی عرب کی محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی۔ برطانیہ ایک RAF Voyager طیارہ سعودی طیاروں کو دفاعی مشنز کے دوران فضائی ری فیولنگ فراہم کرنے کے لیے تعینات کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق اقدام کا مقصد سعودی عرب کو دفاعی مدد فراہم کرنے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنا ہے

Web Desk22 ستمبر، 2026
اٹلی کے اسکولوں میں برقع و نقاب پر پابندی، غیرملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان
تازہ ترین

اٹلی کے اسکولوں میں برقع و نقاب پر پابندی، غیرملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، کلاس رومز میں غیرملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور بعض والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنے کی شرط کی تجاویز پیش کر دیں

Web Desk21 ستمبر، 2026