وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کا ایران کے خلاف نئی سخت پابندیوں کا اعلان، معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا فیصلہ

W
Web Desk
25 اگست، 2026
امریکا کا ایران کے خلاف نئی سخت پابندیوں کا اعلان، معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا فیصلہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ایران کے خلاف نئی اور سخت معاشی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے نئی سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو معاشی سہارا فراہم کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پریس کانفرنس میں اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ امریکا ایران کی آمدنی کے ذرائع اور مالیاتی نظام تک رسائی محدود کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق نئی مہم کا مقصد ایرانی حکومت کی معاشی سرگرمیوں کو عالمی مالیاتی نظام سے مزید الگ کرنا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی کو امریکا کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن معاشی دباؤ کو مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران کے خلاف کارروائی میں تمام دستیاب مالیاتی ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسکاٹ بیسینٹ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت ایران سے کاروباری یا مالیاتی لین دین کرنے والے غیر ملکی اداروں کے لیے بھی خطرات بڑھ جائیں گے۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ ڈیجیٹل اثاثوں، شپنگ، ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور سونے سمیت مختلف شعبوں پر بھی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکمت عملی کا مقصد ایران کی معیشت کو اس حد تک دباؤ میں لانا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی مطالبات پر غور کرنے پر مجبور ہو۔

اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ جو ممالک امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں گے انہیں عالمی سرمایہ کاری اور امریکی مالیاتی نظام تک رسائی کے فوائد حاصل ہوں گے، جبکہ تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے والے ممالک اور اداروں کو امریکی پابندیوں کے خطرے کا سامنا رہے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی ایران کے خفیہ مالیاتی، تیل، شپنگ اور کرنسی نیٹ ورکس کے خلاف متعدد کارروائیاں کر چکا ہے۔ حالیہ اقدامات اسی وسیع تر معاشی دباؤ کی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد ایران کی حکومت کے لیے بیرونی مالی وسائل تک رسائی محدود کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید اقتصادی دباؤ تہران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکے گا۔

نئی امریکی پابندیوں کے اعلان سے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر بھی اس کے ممکنہ اثرات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اگست، 2026 کو 02:59 AM

آخری تدوین: 25 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

سہیل آفریدی کا چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، پہلے ٹیسٹ پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلنے کا عندیہ
پاکستان

سہیل آفریدی کا چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، پہلے ٹیسٹ پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلنے کا عندیہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی و جمہوری جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رکھیں گے

Web Desk9 اکتوبر، 2026
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے حالات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت پر زور دیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، بیٹے کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ
تازہ ترین

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، بیٹے کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آگئی۔ اداکارہ کے شوہر کے قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر خوشخبری شیئر کی، تاہم جوڑے کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk9 اکتوبر، 2026