وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا نے ایرانی دعویٰ مسترد کردیا، کویت ائیرپورٹ کو نقصان ایرانی ڈرون حملے سے ہوا: سینٹ کام

W
Web Desk
4 جون، 2026
امریکا نے ایرانی دعویٰ مسترد کردیا، کویت ائیرپورٹ کو نقصان ایرانی ڈرون حملے سے ہوا: سینٹ کام
international seerat conference

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے کہ کویت ائیرپورٹ کو نقصان امریکی میزائل انٹرسیپٹر کی خرابی سے ہوا۔ امریکا کے مطابق ایرانی ڈرونز نے دانستہ شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بحیرہ عمان میں امریکی جنگی جہاز پر حملے کے ایرانی دعوے کی بھی تردید کردی گئی

(واشنگٹن) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والی تباہی امریکی میزائل دفاعی نظام کی خرابی کے باعث ہوئی۔

سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا یہ دعویٰ حقیقت کے منافی اور گمراہ کن ہے۔ امریکی فوج کے مطابق ایران نے دانستہ، منصوبہ بندی کے تحت اور بلا جواز ڈرونز کے ذریعے ایک شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نقصان ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے ایک اور دعوے کی بھی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی افواج نے بحیرہ عمان میں امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود تمام امریکی بحری اور فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان کی پروازیں، بحری نقل و حرکت اور عسکری آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر کوئی حملہ نہیں کیا، بلکہ ہوائی اڈے پر ہونے والی تباہی ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی تھی۔

دونوں ممالک کے متضاد بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی اور اطلاعاتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے، جبکہ عالمی مبصرین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جون، 2026 کو 02:52 AM

آخری تدوین: 4 جون، 2026

متعلقہ مضامین