ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا، سخت مؤقف برقرار

ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی تجاویز پر غور جاری ہے، مذاکرات میں سخت مؤقف برقرار رکھا جائے گا، پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
(تہران) ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں تاہم تہران نے ابھی تک ان تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
کونسل نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے اور ایرانی مذاکراتی ٹیم قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق پاکستان نے مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کیا ہے اور سید عاصم منیر نے بھی سفارتی کوششوں میں حصہ لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم ایرانی قوم کے مفادات کا پوری قوت سے دفاع کرے گی اور کسی بھی فیصلے میں قومی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 06:46 PM
آخری تدوین: 18 اپریل، 2026



