وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

W
Web Desk
9 مئی، 2026
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔

(نیویارک) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ مذاکرات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ ہے۔ مجوزہ مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی معاملات تاحال حل طلب ہیں، جن میں ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی حد سب سے بڑا اختلافی نکتہ تصور کیا جا رہا ہے، جو مذاکراتی عمل کیلئے چیلنج بن سکتا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اگر ابتدائی مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی تو ایک ماہ کی مدت کو باہمی اتفاق سے مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 03:11 AM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

’’بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے دوں‘‘ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
امریکا

’’بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے دوں‘‘ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ ایران کو تباہ کیا جائے یا اسے دوبارہ پنپنے کا موقع دیا جائے۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام، معیشت، آبنائے ہرمز اور ممکنہ معاہدے پر بھی اہم باتیں کیں۔ امریکی صدر نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے ڈیل کی توقع ظاہر کی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ممالک کو علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ بھی کیا

Web Desk22 ستمبر، 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر
امریکا

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں امریکا چین تجارت، تجارتی جنگ بندی، تائیوان، مصنوعی ذہانت، سپلائی چینز اور ایران کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملاقات سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور تجارتی کشیدگی برقرار رکھنے پر توجہ کی توقع ہے

Web Desk22 ستمبر، 2026
صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
تازہ ترین

صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے CNN، MS NOW اور Politico کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے بعد امریکی میڈیا اور حکومت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ ABC، CBS، CNN، Fox News اور NBC نے وائٹ ہاؤس ٹی وی پول کی صدارتی کوریج عارضی طور پر معطل کردی، جبکہ تینوں متاثرہ میڈیا اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Web Desk22 ستمبر، 2026