وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی فوج نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹ کام کا دعویٰ

W
Web Desk
30 جولائی، 2026
امریکی فوج نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹ کام کا دعویٰ
international seerat conference

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف ایک بار پھر فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر مبینہ ایرانی حملوں کی کوشش کے جواب میں کی جا رہی ہے

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایران کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی گئی۔

امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر ایران کی جانب سے مبینہ حملوں کی کوشش کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر کیے جانے والے حالیہ حملے تہران کے اقدامات کے خلاف "طاقتور اور فیصلہ کن ردِعمل" ہیں، جبکہ خطے میں امریکی افواج اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا گیا اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا اور ایران کے خلاف سخت ردِعمل دیا جائے گا۔

امریکی حکام کی جانب سے فضائی حملوں کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں دونوں ممالک کی آئندہ حکمتِ عملی پر مرکوز ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جولائی، 2026 کو 03:16 AM

آخری تدوین: 30 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار
امریکا

پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب، پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار

ورجینیا کے شہر سٹرلنگ میں پاکستانی امریکن خواتین کی خصوصی تقریب کا انعقاد، فوزیہ قصوری کی میزبانی میں خواتین نے سبز و سفید لباس پہن کر پاکستان سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔ تقریب میں موسیقی، عشائیے اور مختلف سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

شہلا نعیم15 ستمبر، 2026
ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے

Web Desk15 ستمبر، 2026
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکا

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی طرز پر ایران میں موجود رہنے اور ایرانی تیل کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ رواں برس ختم ہونے اور امن مذاکرات کے امکانات پر بھی بات کی، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026