وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پہلگام واقعہ: بھارت ایک سال بعد بھی شواہد پیش نہ کر سکا، عطاء تارڑ

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
پہلگام واقعہ: بھارت ایک سال بعد بھی شواہد پیش نہ کر سکا، عطاء تارڑ
international seerat conference

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود پہلگام واقعے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنا اس کی پرانی روش ہے۔

(اسلام آباد) پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعہ دراصل بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، جسے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی موجودگی میں اس نوعیت کا واقعہ ہونا بھارت کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے واقعے کے بعد شفاف تحقیقات کی پیشکش بھی کی گئی، تاہم بھارت کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی عالمی برادری بھارت سے سوال کر رہی ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کی ترقی اور خوشحالی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، تاہم بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دے کر عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر پیش کرتا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 07:24 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026