وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

(کراچی )بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 753 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی دیکھنے میں آئے جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 14 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے اضافے سے 6 ہزار 870 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 01:13 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدگی کم کرنے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل، مذاکرات او

Web Desk12 جولائی، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے جبکہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے

Web Desk10 جولائی، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

Web Desk10 جولائی، 2026