وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ثالثی کیلئے کئی ممالک تیار، باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے: ایرانی ترجمان

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ثالثی کیلئے کئی ممالک تیار، باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے: ایرانی ترجمان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کئی ممالک ثالثی کیلئے تیار ہیں لیکن ایران امریکا مذاکرات میں باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے۔

(تہران) اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کیلئے کئی ممالک ثالثی پر آمادہ ہیں، تاہم باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے۔

ایک انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تو باضابطہ طور پر تمام متعلقہ فریقوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران کو شرپسند کارروائیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایران پر امریکا نے دفاعی حملہ نہیں بلکہ کھلی جارحیت کی تھی، اور واشنگٹن کے پاس اس جنگ کو دفاعی قرار دینے کا کوئی جواز موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 10:01 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بالٹی مور میری لینڈ میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2026 کا انعقاد، علماء اور معروف شخصیات کے خطابات، سیرتِ طیبہ ﷺ، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی زور

محمد نعیم اختر21 ستمبر، 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور وہ مزید توجہ کے ساتھ اپنی کرکٹ جاری رکھ سکیں گے

Web Desk21 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026