وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پشاور میں سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈیجیٹل و ہائی ٹیک اسکلز کا افتتاح، سہیل آفریدی کے اہم اعلانات

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
پشاور میں سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈیجیٹل و ہائی ٹیک اسکلز کا افتتاح، سہیل آفریدی کے اہم اعلانات

پشاور میں ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک اسکلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

(پشاور) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز متعارف کروائے جانے چاہئیں تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی تجربات سے فائدہ حاصل ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث خیبر پختونخوا تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گیا، تاہم موجودہ حکومت اس خلا کو پر کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 16 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی سفارش کو برداشت نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کرپشن کا شبہ ہو تو وہ بلا جھجھک شکایت کرے کیونکہ حکومت احتساب کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے نااہل افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور بڑے و چھوٹے پیمانے پر کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم اور شعور کے ذریعے فرسودہ نظام کو تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاہم خیبر پختونخوا حکومت ان کے وژن کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔


شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 11:48 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
پاکستان

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، جو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
تازہ ترین

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا۔ دونوں بہنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا

Web Desk21 ستمبر، 2026
ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا
تازہ ترین

ہنگو میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں اور افسروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے اہلخانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

Web Desk21 ستمبر، 2026