وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا بڑا اشارہ، کل وائٹ ہاؤس میں اہم شخصیت کی آمد کا اعلان

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
ٹرمپ کا بڑا اشارہ، کل وائٹ ہاؤس میں اہم شخصیت کی آمد کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل سرپرائز کا عندیہ دے دیا، ایران کے جوہری پروگرام، سیز فائر اور آبنائے ہرمز سے متعلق بھی اہم بیان جاری کیا۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کل کوئی بڑا سرپرائز ہو سکتا ہے اور ایک اہم شخصیت وائٹ ہاؤس

آ رہی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ "کل کوئی اہم شخصیت وائٹ ہاؤس آ رہی ہے، وہ بہت اچھی، ذہین اور خیال رکھنے والی شخصیت ہے، کل نیوز کانفرنس بھی ہوگی اور امریکا کے لیے کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مختلف بیانات دے رہا ہے، تاہم اہم بات یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع نہ ہونے کا بھی امکان موجود ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ لینے کی تاریخ اور وقت نہیں دے سکتے، معاہدے کے بعد ایران کو وقت دیا جائے گا اور نیوکلیئر مواد امریکا منتقل کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ عمل ممکن نہ ہوا تو امریکا دوسرے طریقے سے یہ مقصد حاصل کرے گا، جو ان کے مطابق "غیر دوستانہ" ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کو پابندیاں لگانے یا فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 04:38 AM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان
تازہ ترین

نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، تاہم نیتن یاہو کی وجہ سے دستخط میں تاخیر ہوئی۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مزید حملے نہ کرنے کی اپیل بھی کی

Web Desk15 جون، 2026