وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا، مذاکرات کیلئے ایران کو تجویز پیش کرنے کا موقع

(واشنگٹن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف حملہ فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے تاکہ ایرانی قیادت اور نمائندے متفقہ تجویز پیش کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور دیگر تمام معاملات میں مکمل طور پر تیار رہا جائے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے، تاہم مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل ممکن ہے۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا معاملہ ایک بڑی ڈیل کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دونوں فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے تو معاہدہ ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام مذاکرات کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران موجودہ صورتحال میں معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگا۔

امریکی صدر نے مذاکرات سے قبل ایرانی قیادت سے خواتین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 01:32 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا
تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، پینٹاگون نے ہنگامی فنڈز مانگ لیے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے دفاعی صلاحیت بحال کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

Web Desk1 اگست، 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
تازہ ترین

امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین، بھارت، روس اور ایران کے متعدد اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ٹریول، لاجسٹکس، کارگو اور دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں

Web Desk31 جولائی، 2026