وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دے دیا

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیوں کو تین گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(واشنگٹن)سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی ہو یا بڑی، ہر مشتبہ کشتی کو نشانہ بنایا جائے، جبکہ بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو فوری طور پر تباہ کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دشمن کے 159 بحری جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں اور امریکی مائن سوئپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر وقت کی کوئی قید نہیں اور وہ کسی جلد بازی میں نہیں ہیں بلکہ ایک بہتر معاہدہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔ ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا۔

امریکی صدر نے اس پیش رفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر جمعہ کو ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 01:32 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین