وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے: ٹرمپ

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے، جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے اور جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تقریباً ختم ہو چکی ہے جبکہ اس کی معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے اور گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ وہی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے جو وینزویلا کے ساتھ اپنائی گئی تھی اور تمام معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں اور ایران نے 42 ہزار افراد کو قتل کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں 8 خواتین کو پھانسی دی جانے والی تھی لیکن انہوں نے ان کی جان بچائی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو ممالک نے امریکا کی مدد نہیں کی جبکہ جرمن چانسلر کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے جرمنی، اٹلی اور اسپین سے امریکی فوج واپس بلا لی جائے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ بڑی جنگ بھی شامل تھی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 06:23 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بالٹی مور میری لینڈ میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2026 کا انعقاد، علماء اور معروف شخصیات کے خطابات، سیرتِ طیبہ ﷺ، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی زور

محمد نعیم اختر21 ستمبر، 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
امریکا

ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات کا دروازہ کھلا ہونے کا اشارہ دے دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کرے تو مذاکرات دوبارہ ہوسکتے ہیں، تاہم تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی رابطوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پاکستان بھی ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کا منصوبہ، امریکی میڈیا کا دعویٰ
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کا منصوبہ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (ICC) پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری، امریکی میڈیا نے اہم دعویٰ کر دیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مجوزہ پابندیوں کے تحت آئی سی سی کے بیشتر مالی لین دین کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ عدالت کو 6 سے 7 ماہ کی مہلت دی جائے گی۔ رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے بعد واشنگٹن اور آئی سی سی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026