وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کراچی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق،

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
کراچی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق،

متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ، شارع فیصل سمیت کئی شاہراہیں بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف حصے زیرِ آب آگئے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور کم از کم 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث گلیوں، محلوں اور مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ صبح کے وقت ہونے والی طوفانی بارش کے بعد شارعِ فیصل پر نرسری کا مقام تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

بارش کے باعث شہر کی متعدد عمارتوں کے بیسمنٹ پانی سے بھر گئے جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکوں کے دھنسنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کے کنٹرول روم اور متعلقہ افسران نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد یا شکایت کے لیے ریسکیو ہیلپ لائن 1299 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرومندر، گارڈن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی اور لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 01:13 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026