وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

W
Web Desk
2 اگست، 2026
ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا۔ 50 رضاکاروں پر آزمائش کے ذریعے ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا

لندن: ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو (Bundibugyo) قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جسے عالمی صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ یہ ویکسین صرف 8 ہفتوں میں تیار کی گئی، جبکہ اس کی پہلی خوراک برطانیہ کے 37 سالہ رضاکار ایڈ ہنٹ کو دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین اسی جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے آکسفورڈ اور ایسٹرازینیکا نے کووڈ-19 کی ویکسین تیار کی تھی، جس نے عالمی وبا کے دوران لاکھوں جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ابتدائی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں 18 سے 55 سال عمر کے 50 صحت مند رضاکاروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ اس مرحلے میں ویکسین کی حفاظت، ممکنہ مضر اثرات اور جسم میں پیدا ہونے والے مدافعتی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پہلے رضاکار ایڈ ہنٹ نے بتایا کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی ہولناک وبا کی تصاویر اور خبریں دیکھنے کے بعد انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس تحقیق میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ٹیم کی سربراہ پروفیسر ٹریسا لیمب کے مطابق کئی دہائیوں پر محیط سائنسی تحقیق اور جدید ویکسین ٹیکنالوجی کی بدولت ٹیم انتہائی کم وقت میں یہ ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائل کے دوران رضاکاروں کو ایبولا وائرس نہیں دیا جائے گا، بلکہ صرف یہ جانچا جائے گا کہ ویکسین محفوظ ہے اور آیا یہ بنڈی بگیو قسم کے ایبولا وائرس کے خلاف مؤثر مدافعت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بنڈی بگیو قسم کے ایبولا وائرس کے خلاف اس وقت چار مختلف ویکسینز تحقیق کے مراحل میں ہیں، تاہم انسانوں پر آزمائش کے مرحلے تک پہنچنے والی یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس ویکسین کا ابتدائی انسانی ٹرائل جلد ہی یوگنڈا میں بھی شروع کیا جائے گا، جہاں ایبولا کے خطرات کے پیش نظر اس تحقیق کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اگست، 2026 کو 05:12 AM

آخری تدوین: 2 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026