وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا امریکی طیارہ بردار جہاز پر حملے کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

W
Web Desk
3 اپریل، 2026
ایران کا امریکی طیارہ بردار جہاز پر حملے کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

ایرانی پاسداران انقلاب، اسلامی انقلابی گارڈ کور کے مطابق یہ کارروائی دشمن کے خلاف جاری آپریشن کی 91ویں لہر کا حصہ ہے، جس میں چار کروز میزائلوں کے ذریعے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

(ایران) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Abraham Lincoln (CVN-72) کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ ایک لڑاکا طیارہ بھی مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب، اسلامی انقلابی گارڈ کور کے مطابق یہ کارروائی دشمن کے خلاف جاری آپریشن کی 91ویں لہر کا حصہ ہے، جس میں چار کروز میزائلوں کے ذریعے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جزیرہ قشم کے قریب دشمن کا ایک لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل حملے کیے، جہاں دفاعی نظام کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مقامات پر دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

اس کے علاوہ اردن کے الازرق فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، جبکہ بحرین میں ایک کلاؤڈ فیسلٹی کو نشانہ بنانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف حملوں میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مزید سخت کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اپریل، 2026 کو 05:54 AM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

Web Desk1 اگست، 2026
 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان

حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان شدید معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جامع معاشی اصلاحات پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026