وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کر دی

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کر دی

ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صیہونیوں کی سازش ہے اور ایران کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

(تہران/ریاض ) پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 3 مارچ کو ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کو ایران سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائی صیہونی عناصر کی سازش ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں سفارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ امریکی اخبار کے مطابق دھماکے سے سفارتخانے کی تین منزلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اصفہان میں ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ایم کیو ون ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

ایرانی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اب تک مجموعی طور پر امریکا کے 160 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 08:45 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا

Web Desk29 اگست، 2026
زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم
تازہ ترین

زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک ڈرون حملوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے مبینہ دورۂ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا

Web Desk29 اگست، 2026