وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران کا افزودہ یورینیم باہر بھیجنے سے صاف انکار، ٹرمپ کے دعوے مسترد

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
ایران کا افزودہ یورینیم باہر بھیجنے سے صاف انکار، ٹرمپ کے دعوے مسترد

ایران نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ تہران افزودہ یورینیم باہر بھیجنے پر رضامند ہے، آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد جہازوں کیلئے نیا منصوبہ بھی زیر غور۔

(تہران) ایران نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے واضح کیا ہے کہ تہران افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر بھیجنے کی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کرے گا اور اس حوالے سے کوئی وعدہ بھی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے یا پرامن ایٹمی پروگرام روکنے کی تمام تجاویز ایران کیلئے اسٹریٹجک ریڈ لائن ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ حوالے کر دے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں کہا تھا کہ امریکا تمام ایٹمی مواد حاصل کر لے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ افزودہ یورینیم ایرانی قوم کیلئے مقدس حیثیت رکھتا ہے اور اسے کسی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

ادھر تہران میں سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ماہر عباس اصلانی کے مطابق ایران ایٹمی پروگرام کی مستقل معطلی قبول نہیں کرے گا بلکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق ملک کے اندر افزودگی جاری رکھنا چاہتا ہے۔

دریں اثنا آبنائے ہرمز کھول دی گئی ہے، تاہم جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا سکیورٹی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 04:59 AM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026