وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

میرے نمائندے مذاکرات کے لیے پیر کی تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، صدر ٹرمپ

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
میرے نمائندے مذاکرات کے لیے پیر کی تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے، ایران کو منصفانہ پیشکش دی گئی ہے۔

(واشنگٹن)ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی ٹیم مذاکرات کیلئے اسلام آباد جا رہی ہے اور کل شام تک وہاں موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو ایک منصفانہ اور قابل قبول پیشکش دے رہا ہے اور امید ہے کہ ایران اس پر مثبت جواب دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا سخت اقدامات کرے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جائے گا اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی لڑائی ختم کی جائے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو وہ وہ اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برسوں میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ایران کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق بندرگاہ بند ہونے سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 01:40 PM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026