وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے تیسری اہلیہ کے مذہب سے متعلق وضاحت کردی

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد عامر خان نے تیسری اہلیہ کے مذہب سے متعلق وضاحت کردی

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ کے مذہب سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عیسائی ہیں اور ان کی کسی بھی شادی میں مذہب تبدیل نہیں کیا گیا

(ممبئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ کے مذہب سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندو نہیں بلکہ ایک عیسائی خاتون ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ان کی کسی بھی شادی میں مذہب کی تبدیلی نہیں ہوئی، کیونکہ انہوں نے اپنی تمام شادیاں سول میرج کے تحت کیں۔ ان کے مطابق پہلی اہلیہ رینا دتہ، دوسری اہلیہ کرن راؤ اور موجودہ اہلیہ گوری اسپرٹ، تینوں نے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا۔

اداکار نے اپنے خاندان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دونوں بہنوں کی شادیاں ہندو خاندانوں میں ہوئی ہیں، جبکہ ان کے کزن منصور نے ایک عیسائی خاتون سے شادی کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی نے بھی ایک ہندو شخص سے شادی کی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان رشتے موجود ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جو 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، تاہم دونوں 2021 میں علیحدہ ہو گئے۔ حالیہ عرصے میں اداکار نے گوری اسپرٹ سے تیسری شادی کی ہے۔

حال ہی میں عامر خان کو اپنی تیسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنے انٹرویو میں اس معاملے پر وضاحت پیش کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 04:07 AM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں پر عدم اعتماد، مقدمات کا دفاع نہ کرنے کا اعلان
دُنیا

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں پر عدم اعتماد، مقدمات کا دفاع نہ کرنے کا اعلان

کشمیری رہنما اور جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک نے بھارتی عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا مزید دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کردیا، تاہم الزامات اور جرم تسلیم کرنے کی تردید کی ہے

Web Desk3 ستمبر، 2026
ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری، فروخت شروع ہوتے ہی نایاب ہوگئے
تازہ ترین

ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سکے جاری، فروخت شروع ہوتے ہی نایاب ہوگئے

امریکا کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر یو ایس منٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کردیئے۔ 25 اور 100 سکوں کے پیک فروخت کے لیے پیش کیے گئے، جبکہ زندہ افراد کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپنے سے متعلق قانونی بحث بھی جاری ہے

Web Desk3 ستمبر، 2026
روس یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا، سرگئی لاوروف کا دوٹوک اعلان
تازہ ترین

روس یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا، سرگئی لاوروف کا دوٹوک اعلان

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو یورپ کے پیچھے جا کر پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے کبھی یورپ سے خود کو الگ نہیں کیا اور وہ باہمی احترام کی بنیاد پر دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

Web Desk3 ستمبر، 2026