وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکہ - ایران کشیدگی میں اضافہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت ردعمل: “دباؤ کے آگے ایران نہیں جھکے گا”

W
Web Desk
9 مئی، 2026
امریکہ - ایران کشیدگی میں اضافہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت ردعمل: “دباؤ کے آگے ایران نہیں جھکے گا”

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب بھی سفارتی حل سامنے آرہا ہوتاہے، امریکہ ایک بار پھر “غیر ذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی” کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔

( تہران / نیوز ایجینسیز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ رویہ محض دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ہے یا پھر کسی ایسے فریق کا اثر ہے جو امریکی قیادت کو ایک نئے تنازع میں دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کی وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے کہ ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق امریکی افواج نے حالیہ دنوں میں خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکرز اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جن میں کچھ کارروائیوں میں بحری جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ بعض کو واپس موڑنے پر مجبور کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی بحری ناکہ بندی کے نفاذ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران سے تیل کی ترسیل کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

ان واقعات کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے پر جارحانہ اقدامات کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران جانی نقصان اور بحری حملوں کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال اگر اسی طرح جاری رہی تو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ سفارتی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ پہلے دباؤ میں آیا ہے اور نہ آئندہ آئے گا، اور ملک اپنی خودمختاری اور مؤقف کا دفاع کرتا رہے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 12:19 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت میں احتجاج پر پابندی کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان، دو مرکزی رہنما گرفتار
تازہ ترین

بھارت میں احتجاج پر پابندی کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان، دو مرکزی رہنما گرفتار

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی نے جنتر منتر پر احتجاج کی پابندی ماننے سے انکار کر دیا۔ دوبارہ احتجاج کی کوشش پر پارٹی کے دو مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پانچ روز کے لیے جیل بھیجنے کا دعویٰ کیا گیا ہے

Web Desk14 اکتوبر، 2026
غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان
تازہ ترین

غیر قانونی حملوں کے خلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردگان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ غیر قانونی حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ایرانی رہنما محسن رضائی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کی سات شرائط میں سے بعض تسلیم کرلی ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ آبنائے ہرمز کھولنے اور تیل کی ترسیل سے متعلق مذاکرات جاری ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026