وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

محمد باقر قالیباف کا بیان: امریکی اقدامات سے عالمی تیل قیمتیں بڑھ گئیں

W
Web Desk
30 اپریل، 2026
محمد باقر قالیباف کا بیان: امریکی اقدامات سے عالمی تیل قیمتیں بڑھ گئیں

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایران کو نقصان نہیں بلکہ عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ ہوا، قیمتیں 140 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرحمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی تیل کی فروخت روکنے کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم ایران کی پیداوار یا ذخائر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود کوئی تیل کا کنواں تباہ نہیں ہوا اور صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس صورتحال کو مزید 30 دن تک برقرار رکھ سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر تیل کے کنوؤں کی براہ راست نشریات بھی دکھائی جا سکتی ہیں۔

حمد باقر قالیباف نے امریکی حکام، بالخصوص امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے غلط اور بے بنیاد مشوروں پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کی پالیسی کو فروغ دینے والوں کے باعث تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچیں اور یہ بڑھ کر 140 ڈالر تک بھی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ کسی ایک حکمت عملی کا نہیں بلکہ پالیسی سازوں کی سوچ کا انداز ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 07:11 AM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا
تازہ ترین

غزہ سے انخلا پر اسرائیلی سیاست میں اختلافات، نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ بڑھ گیا

غزہ میں حماس کے مرحلہ وار غیر مسلح ہونے کے مجوزہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے ممکنہ انخلا پر سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور بین الاقوامی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے

Web Desk2 اگست، 2026
امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026