وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے، باقر قالیباف

W
Web Desk
11 ستمبر، 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے، باقر قالیباف
international seerat conference

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے واشنگٹن کے مارکیٹ میں مداخلت اور اسٹریٹجک ذخائر جاری کرنے سمیت تمام اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکا کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دستیاب مختلف ذرائع کو مرحلہ وار استعمال کرے گا، تاہم ان اقدامات کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق امریکا کے پاس تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں، جن میں مارکیٹ میں مداخلت، اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے تیل کا اجرا اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی کوششوں میں مبینہ طور پر گمراہ کن رپورٹس کے ذریعے مارکیٹ پر اثرانداز ہونے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

قالیباف نے مزید کہا کہ واشنگٹن ان تمام طریقوں کو آزمانے کے باوجود عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو واپس نہیں موڑ سکے گا۔

ان کے بیان میں مستقبل میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کسی حتمی پیش گوئی کے بجائے امریکی پالیسیوں پر طنزیہ انداز میں تنقید کی گئی اور یہ تاثر دیا گیا کہ موجودہ حالات میں واشنگٹن کے لیے قیمتوں میں اضافے کو روکنا آسان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں جغرافیائی سیاسی کشیدگی، عالمی طلب و رسد، پیداوار میں تبدیلیوں اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پالیسیوں سمیت متعدد عوامل سے متاثر ہوتی ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 ستمبر، 2026 کو 04:01 AM

آخری تدوین: 11 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
سعودی عرب پر ڈرون حملے، عراق نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا
تازہ ترین

سعودی عرب پر ڈرون حملے، عراق نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ تحقیقات میں ڈرون حملوں کا تعلق عراق سے سامنے آیا۔ سعودی عرب نے عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمود بشیر ورک 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر قانون و انصاف بھی رہ چکے تھے

Web Desk12 ستمبر، 2026