وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

الیکشن میں فارم 45 کی حفاظت عوام کرے،کوئی فارم 47 نہیں آئے گا: بلاول بھٹو

W
Web Desk
1 جون، 2026
الیکشن میں فارم 45 کی حفاظت عوام کرے،کوئی فارم 47 نہیں آئے گا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام فارم 45 کی حفاظت کریں، کوئی فارم 47 نہیں آئے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے حقوق، شفاف انتخابات اور مقامی اختیارات پر بھی زور دیا

گلگت بلتستان کے ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں فارم 45 کی حفاظت عوام خود کریں گے اور کسی کو فارم 47 لانے کا موقع نہیں ملے گا، ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شگر پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے اور اس بار بھی شگر کی نشست پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سے 9 نشستیں چھین لی گئی تھیں، تاہم عوام اب اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے غریب عوام کو 20 لاکھ مکانات فراہم کیے ہیں اور شگر کے معدنیات و قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی عوام کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پورے پاکستان، خصوصاً اسلام آباد کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے امریکا کی جانب سے ایران پر مسلط جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اہم کردار ادا کیا جبکہ معرکۂ حق میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے دائرہ کار میں گلگت بلتستان کو بھی دیگر صوبوں کے برابر حقوق دلانے کی ضرورت ہے۔ اگر آئینی ترمیم کی گئی تو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے انتخابات پاکستان کے عام انتخابات کے ساتھ کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی وزارت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کیے جائیں تاکہ مقامی نمائندے اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں گلگت بلتستان کو حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت دینا شامل ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جون، 2026 کو 12:19 PM

آخری تدوین: 1 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026