وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکا کو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، دی ڈپلومیٹ

W
Web Desk
17 جون، 2026
امریکا کو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، دی ڈپلومیٹ
international seerat conference

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ علاقائی سلامتی کے خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے

(واشنگٹن) امریکی جریدے "دی ڈپلومیٹ" میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بلیک لسٹ کرنے کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

مضمون کے مطابق پاکستان اور چین نے بی ایل اے کو عالمی سطح پر سفارتی اور مالی طور پر تنہا کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کیا، تاہم امریکا کی جانب سے اس عمل میں تاخیر یا عدم پیش رفت مختلف سوالات کو جنم دیتی ہے، کیونکہ امریکا خود بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکا ہے۔

تجزیے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود مبینہ محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور بی ایل اے اب صرف ایک مقامی شورش پسند گروہ نہیں رہی بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی تنظیم میں تبدیل ہو چکی ہے۔

مضمون میں کہا گیا کہ اگر بی ایل اے کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے تو اس کے اثاثے منجمد کرنے، عالمی سفری پابندیاں عائد کرنے اور اس کے مالی وسائل و بین الاقوامی نیٹ ورکس کو محدود کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی ایل اے ماضی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق منصوبوں، چینی شہریوں اور پاکستانی سول و عسکری اہداف پر حملوں میں ملوث رہی ہے، جبکہ اس کی بین الاقوامی سطح پر مبینہ سہولت کاری کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں مزید خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر میں امریکی دلچسپی اور ممکنہ سرمایہ کاری کے تناظر میں مستقبل میں امریکی عملہ اور کاروباری مفادات بھی سیکیورٹی خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں، لہٰذا بی ایل اے کے خلاف ایک متوازن، مؤثر اور بین الاقوامی سطح پر مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

تجزیے کے مطابق علاقائی استحکام، سرمایہ کاری کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو مؤثر بنانے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 جون، 2026 کو 11:34 AM

آخری تدوین: 17 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026