وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں خطرے کی سطح انتہائی سنگین، برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا انتباہ

W
Web Desk
22 مئی، 2026
آبنائے ہرمز میں خطرے کی سطح انتہائی سنگین، برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا انتباہ

برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور بحیرہ عرب میں خطرات بدستور انتہائی سنگین ہیں۔ تجارتی بحری ٹریفک میں کمی، بحری قزاقی، بارودی سرنگوں اور نیویگیشن سسٹمز میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی اونے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور بحیرہ عرب میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی سنگین ہے۔

یو کے ایم ٹی او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والی تجارتی بحری ٹریفک میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ خطے میں بحری قزاقی کا خطرہ بھی شدید سطح پر برقرار ہے۔

بیان کے مطابق 21 اپریل سے 2 مئی کے درمیان پکڑے گئے 3 تجارتی جہاز اب بھی حراست میں ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2 مئی کو یمن کے ساحل سے تقریباً 10 میل کے فاصلے پر ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر صومالی پانیوں کی جانب موڑ دیا گیا تھا، تاہم اس کی موجودہ صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یو کے ایم ٹی او نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں میں بارودی سرنگوں کی موجودگی اور سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز میں مداخلت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے بین الاقوامی بحری تجارت کو خطرات لاحق ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ باب المندب اور خلیج عدن کے قریبی علاقوں میں تجارتی بحری ٹریفک فی الحال مستحکم ہے، اگرچہ حوثیوں کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 04:51 AM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

Web Desk1 اگست، 2026
 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان

حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان شدید معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جامع معاشی اصلاحات پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026