وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی، ٹرائل کورٹ کو دو ہفتوں میں سماعت مکمل کرنے کی ہدایت

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی، ٹرائل کورٹ کو دو ہفتوں میں سماعت مکمل کرنے کی ہدایت
international seerat conference

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی جبکہ محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دو ہفتوں میں کیس کی سماعت کرنے کی ہدایت جاری کی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی اپیل نمٹا دی، جبکہ محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی خارج کر دی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان اب تک 18 مرتبہ التوا حاصل کر چکے ہیں اور ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے باعث مقدمے کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔ اس پر ملزمان کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔ ان کے مطابق چودھری پرویز الہٰی ایک سال تک جیل میں رہے، لیکن اب تک نہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، تاہم ملزمان کی عدالت میں حاضری بھی لازمی ہے اور کسی کو قانون کا غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں واضح کیا کہ اگر ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو متعلقہ عدالت کو ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے کیس نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر مقدمے کی سماعت کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 06:14 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026