وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ کھلا، ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز بحفاظت گزر گئے: سینٹ کام

W
Web Desk
5 اگست، 2026
ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ کھلا، ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز بحفاظت گزر گئے: سینٹ کام
international seerat conference

سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایران کی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں ایک ہزار سے زائد جہاز بحفاظت گزرے جبکہ امریکی بحریہ نے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے تحفظ کے لیے معاونت جاری رکھی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دھمکیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کے لیے بدستور کھلا ہے اور بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

سینٹ کام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں، حالانکہ اس عرصے میں ایران کی جانب سے متعدد جارحانہ اقدامات اور دھمکیوں کا سامنا بھی رہا۔

بیان کے مطابق امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ضروری معاونت اور سیکیورٹی فراہم کی، تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس کے بحری آپریشنز کا مقصد خطے میں کشیدگی کے باوجود عالمی تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھنا اور بین الاقوامی بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور توانائی کی بڑی مقدار مختلف ممالک تک پہنچائی جاتی ہے، اس لیے اس راستے کی سلامتی عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 02:21 AM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026