وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، برینٹ 83.77 اور امریکی خام تیل 80.34 ڈالر فی بیرل

W
Web Desk
4 اگست، 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، برینٹ 83.77 اور امریکی خام تیل 80.34 ڈالر فی بیرل
international seerat conference

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 83.77 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں تقریباً 7 فیصد گر کر 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہو گئی ہیں۔

تازہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال اس فیصلے کے بعد پیدا ہوئی، جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مکمل طور پر بحال ہو جاتی ہے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب آ سکتی ہیں۔

ادھر برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس کے سات اہم رکن ممالک، جن میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں، نے ستمبر سے یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ 2023 میں طے پانے والی یومیہ 16 لاکھ 50 ہزار بیرل رضاکارانہ پیداوار میں کمی کو مرحلہ وار ختم کرنے کے منصوبے کا آخری مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، جو اس منصوبے کا حصہ تھا، مئی میں اوپیک سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 04:39 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026