وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب

W
Web Desk
11 مئی، 2026
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جواب کو مسترد کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے فیصلے امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے نہیں بنائے جاتے۔

(تہران)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ایران کے جواب سے مطمئن نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے، کیونکہ تہران اپنی پالیسی قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کرتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ “ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے تیار نہیں کیا گیا، امریکی صدر کا ردعمل ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔”

ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ بات چیت کے دوران صرف ایرانی عوام اور قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تجاویز پیش کرے۔

ایرانی خبر ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا ردعمل غیر اہم ہے، کیونکہ ایران کسی بیرونی دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو انہیں “بالکل پسند نہیں آیا” اور وہ “مکمل طور پر ناقابل قبول” ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ بیانات کے بعد سفارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 01:47 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا

Web Desk29 اگست، 2026
زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم
تازہ ترین

زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک ڈرون حملوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے مبینہ دورۂ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا

Web Desk29 اگست، 2026