وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ابھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور وہ مزید بڑے فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی کانگریس میں ایران سے متعلق قراردادوں پر مختلف فیصلے سامنے آئے ہیں

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی عسکری کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے Axios سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ابھی زیادہ تکلیف نہیں پہنچی اور مستقبل میں اس کے خلاف پہلے سے زیادہ بڑے حملے کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ نئی کارروائیاں "آپریشن ایپک فیوری" کے دوران کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ وسیع ہو سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کے حق میں قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ آئے، جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی۔

تاہم آئینی اور قانونی طور پر یہ قرارداد ٹرمپ انتظامیہ کو کسی فوری اقدام کا پابند نہیں بناتی۔

ادھر امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے سے متعلق قرارداد مسترد کر دی۔ قرارداد کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 49 ووٹ آئے، جس کے باعث اسے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہو سکی۔

امریکا میں ایران سے متعلق پالیسی پر کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مختلف فیصلے اس معاملے پر سیاسی اختلافات کو نمایاں کرتے ہیں، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 04:05 AM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026