وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

یورپی ممالک نے بحری جہازوں کی آمد و رفت کیلئے ایران سے رابطے شروع کر دیے

W
Web Desk
17 مئی، 2026
یورپی ممالک نے بحری جہازوں کی آمد و رفت کیلئے ایران سے رابطے شروع کر دیے

یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

( تہران) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مختلف یورپی ممالک تہران سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کے تجارتی اور بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جا سکے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ جاری ان مذاکرات کے حوالے سے ایرانی ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک اور دیگر سرکاری نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی ایشیائی ممالک، خصوصاً جاپان، چین اور پاکستان کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا چکی ہے، جبکہ اب یورپی ممالک بھی اسی نوعیت کی اجازت حاصل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد آبنائے ہرمز میں سمندری آمد و رفت پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ایران کی جانب سے اس راستے پر کنٹرول سخت کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا اثر و رسوخ خطے میں تہران کیلئے ایک اہم تزویراتی برتری تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا نے بھی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی تجارت، توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی بحری سرگرمیاں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 06:43 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026
نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر
دُنیا

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل، مسجد الحرام میں روح پرور مناظر

نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔ 47 ریشمی پینلز پر مشتمل نئے کسوہ کعبہ پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیاتِ مبارکہ کی نفیس کڑھائی کی گئی ہے، جبکہ مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے

Web Desk16 جون، 2026
چین کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار
تازہ ترین

چین کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار

چین نے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار کو سراہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک طے شدہ شیڈول کے مطابق معاہدے پر دستخط کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا

Web Desk15 جون، 2026