وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

دانش تیمور کی جذباتی اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
دانش تیمور کی جذباتی اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دانش تیمور نئے ڈرامے کے جذباتی منظر میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ مداحوں نے اداکاری پر طنزیہ تبصرے کیے جبکہ ان کے چہرے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی گئیں

معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے کے ایک جذباتی منظر میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے، جس کے بعد وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم یہ جذباتی منظر متعدد ناظرین کو متاثر نہ کرسکا اور سوشل میڈیا صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری پر طنزیہ تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کے اندازِ اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ منظر کو زیادہ سادہ انداز میں بھی پیش کیا جاسکتا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں، تاہم جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری انہیں متاثر نہیں کرتی، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سنجیدہ منظر دیکھتے ہوئے بھی انہیں ہنسی آگئی۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے چہرے کے تاثرات اور ظاہری شکل پر بھی تبصرے کیے اور قیاس آرائیاں کیں کہ شاید انہوں نے بوٹوکس ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔ تاہم اس حوالے سے دانش تیمور کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 09:00 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ سامنے آگیا۔ 1550 کنٹینرز، ہزاروں پولیس اہلکار، کوسٹرز اور گاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk27 ستمبر، 2026
ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی، ٹویوٹا اور ہونڈا نے نئی قیمتیں جاری کردیں
تازہ ترین

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی، ٹویوٹا اور ہونڈا نے نئی قیمتیں جاری کردیں

پاکستان میں جی ایس ٹی 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیے جانے کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی شروع ہوگئی۔ ٹویوٹا کرولا کراس اور ہونڈا HR-V کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

Web Desk27 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے انکوائری میں عدم تعاون، فون کے فرانزک تجزیے پر اہم پیش رفت
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے انکوائری میں عدم تعاون، فون کے فرانزک تجزیے پر اہم پیش رفت

محمد رضوان کے این سی سی آئی اے انکوائری میں مکمل تعاون نہ کرنے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالیسس کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔ امام الحق تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں

Web Desk27 ستمبر، 2026