وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے انکوائری میں عدم تعاون، فون کے فرانزک تجزیے پر اہم پیش رفت

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے انکوائری میں عدم تعاون، فون کے فرانزک تجزیے پر اہم پیش رفت

محمد رضوان کے این سی سی آئی اے انکوائری میں مکمل تعاون نہ کرنے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالیسس کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔ امام الحق تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں

لاہور:قومی کرکٹر محمد رضوان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جاری انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان تفتیش میں مکمل تعاون نہیں کر رہے اور ادارے کی جانب سے موبائل فون کے فرانزک ڈیپ اینالیسس کے لیے متعدد بار رابطے کے باوجود فون فراہم کرنے کے معاملے میں تاخیر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کو حتمی شکل دینے کے لیے موبائل فون کے اینٹی تھیفٹ اور فیشل ریکگنیشن لاک کھولنا ضروری ہے۔ این سی سی آئی اے مختلف فرانزک ٹولز کے ذریعے فون ان لاک کر سکتی ہے، تاہم اس عمل میں کچھ ڈیٹا متاثر یا ڈیلیٹ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ادارہ رضوان کی موجودگی اور تعاون سے فرانزک تجزیہ کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے 28 ستمبر کو محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرے گی اور تعاون نہ کرنے کی صورت میں انہیں تحریری نوٹس جاری کرکے قانونی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ تفتیش مکمل ہونے تک محمد رضوان پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا جا رہا۔ این سی سی آئی اے آن لائن بیٹنگ، مبینہ کرپشن اور دیگر ممکنہ کریمنل سرگرمیوں سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب کرکٹر امام الحق این سی سی آئی اے کی انکوائری میں تعاون کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کے موبائل فون کا فرانزک ڈیپ اینالیسس ان کی موجودگی میں شروع کر دیا گیا ہے اور اسے جلد مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 08:50 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر کروڑوں روپے کے اخراجات کا تخمینہ سامنے آگیا۔ 1550 کنٹینرز، ہزاروں پولیس اہلکار، کوسٹرز اور گاڑیوں کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk27 ستمبر، 2026
دانش تیمور کی جذباتی اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تازہ ترین

دانش تیمور کی جذباتی اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دانش تیمور نئے ڈرامے کے جذباتی منظر میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ مداحوں نے اداکاری پر طنزیہ تبصرے کیے جبکہ ان کے چہرے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی گئیں

Web Desk27 ستمبر، 2026
ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی، ٹویوٹا اور ہونڈا نے نئی قیمتیں جاری کردیں
تازہ ترین

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی، ٹویوٹا اور ہونڈا نے نئی قیمتیں جاری کردیں

پاکستان میں جی ایس ٹی 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیے جانے کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی شروع ہوگئی۔ ٹویوٹا کرولا کراس اور ہونڈا HR-V کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

Web Desk27 ستمبر، 2026