وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فاروق عبداللہ کا مودی حکومت پر تنقید، کولگام واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

W
Web Desk
4 اگست، 2026
فاروق عبداللہ کا مودی حکومت پر تنقید، کولگام واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ
international seerat conference

نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کولگام واقعے پر مودی حکومت کی سکیورٹی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، جبکہ میر واعظ عمر فاروق نے مذاکرات کے ذریعے امن پر زور دیا

سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کولگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت کی سکیورٹی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے پاکستان کو کولگام واقعے سے جوڑنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کے مطابق دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور سرحد پر مکمل نگرانی موجود ہے تو حملہ آور کہاں سے آئے۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب بھی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت یا ریاستی درجہ (Statehood) کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا ہے تو ایسے واقعات کیوں پیش آتے ہیں۔ ان کے مطابق جنتر منتر میں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے بعد کولگام میں مزدوروں پر حملہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

فاروق عبداللہ نے مطالبہ کیا کہ کولگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر حکومت کا دعویٰ ہے کہ خطے میں حالات معمول پر آ چکے ہیں تو پھر جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ کیوں بحال نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ کانگریس پارٹی نے بھی کولگام واقعے کے حوالے سے فوری طور پر کسی بیرونی عنصر کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ کولگام واقعے اور اس کے اسباب کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور مبصرین کی جانب سے متضاد مؤقف سامنے آئے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر سکیورٹی اور تفتیشی اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مختلف سیاسی رہنما اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 03:49 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026