وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

W
Web Desk
23 مئی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں ایران امریکا مذاکرات، خطے میں امن، کشیدگی میں کمی اور پاکستان کی ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

(تہران) پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات، مغربی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وہ ایرانی قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان دنوں ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایرانی حکام سے الگ الگ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور ایران امریکا تنازعات میں کمی کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگو کی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان خطے میں امن کے قیام اور ایران امریکا مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا موجودہ دورہ بھی انہی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کے امن، باہمی تعاون اور سکیورٹی امور پر بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 05:44 AM

آخری تدوین: 23 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026