وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
فیفا ورلڈ کپ: ایران کا میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ
international seerat conference

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی خدشات دور نہ کیے گئے تو ٹورنامنٹ میں اس کی شرکت غیر یقینی ہو سکتی ہے۔

(تہران)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے میچز کی میزبانی امریکا سے میکسیکو منتقل کی جائے۔

ایرانی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ٹیم کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے فیفا کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں کہ ایران کا امریکا میں کھیلنا سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے میچز نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف امریکا کے شہروں کیلیفورنیا اور سیاٹل میں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 07:05 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026
جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام
تازہ ترین

جیولین تھرو: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ ارشد ندیم کی بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی، جبکہ سری لنکا کے رومیش پاتھیراگے نے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ ارشد ندیم اب ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Web Desk14 ستمبر، 2026