وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حوثی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ ہے: دفتر خارجہ

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
حوثی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ ہے: دفتر خارجہ
international seerat conference

دفتر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بحری جہازوں یا قومی مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش پر بین الاقوامی قانون کے تحت طاقت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے بحری جہازوں یا قومی بحری مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش پر بین الاقوامی قانون کے مطابق طاقت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینا علاقائی سلامتی، عالمی تجارت اور بین الاقوامی بحری نظام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف سمندری آمد و رفت کی آزادی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ قواعد پر مبنی بین الاقوامی بحری نظام اور عالمی تجارت کے بلا تعطل بہاؤ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو قومی سلامتی اور خودمختار مفادات کے خلاف سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا اور ایسی کسی بھی جارحانہ کارروائی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور اپنے بحری اثاثوں سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات، بشمول قانون کے مطابق طاقت کے استعمال کا حق، محفوظ رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے اور تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے عالمی سمندری تجارت اور بحری جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 03:51 AM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

کے پی میں عملاً کوئی حکومت نہیں، ہم سے بھی بھتہ مانگا جاتا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عملاً کوئی حکومت نہیں، جبکہ ان سے بھی بھتہ طلب کیا جاتا ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026