چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ضلع بونیر کے گاؤں ڈگر میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیرسٹر گوہر خان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ ان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ضلع بونیر کے گاؤں ڈگر میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مدینہ منورہ میں وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل نصیب ہو۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 8 اگست، 2026 کو 05:32 AM
آخری تدوین: 8 اگست، 2026



