وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا نئے محاذ کھولنے کا انتباہ، جنگ کی صورت میں سخت ردعمل کا اعلان

W
Web Desk
3 جون، 2026
امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا نئے محاذ کھولنے کا انتباہ، جنگ کی صورت میں سخت ردعمل کا اعلان

ایران نے امریکا کے مبینہ مکمل سرینڈر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولے جائیں گے۔ ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی تمام صلاحیتیں ابھی ظاہر نہیں کیں

(تہران)ایران نے امریکا کے مبینہ "مکمل سرینڈر" کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں مختلف محاذوں پر بھرپور اور غیر متوقع ردعمل دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اسے مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ جنگ کی نوعیت، میدان اور استعمال ہونے والے ہتھیار ماضی سے مختلف ہوں گے۔ حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنایا ہے۔

دوسری جانب خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے کہا کہ امریکا ایران سے مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم ایرانی قوم کبھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

جعفر اسدی کے مطابق امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی اپنی تمام عسکری صلاحیتوں کا اظہار نہیں کیا اور ضرورت پڑنے پر مزید طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر کسی ممکنہ جنگ میں نیٹو اتحاد بھی شامل ہو جائے تو ایران اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں۔

ایرانی حکام کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکا و ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور مذاکرات سے متعلق مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 03:29 AM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت
تازہ ترین

ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا۔ 50 رضاکاروں پر آزمائش کے ذریعے ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk2 اگست، 2026