وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کی، صحت دریافت کی، ملاقات 40 منٹ جاری رہی۔

(راولپنڈی) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، جس دوران انہوں نے بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی آنکھ کے آپریشن کے بعد ان کی عیادت کی اور صحت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، اس دوران بشریٰ بی بی نے بیٹیوں سے بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو فیملی کی جانب سے چاکلیٹ اور دیگر اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 06:02 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026