وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا

امریکا ایران امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر بھارتی میڈیا کا واویلا، سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے لائیو شو میں بھارتی اینکر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

(اسلام آباد )امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ ایک سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی چینل کے لائیو شو میں اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔

سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے ایک بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی پر اٹھائے گئے سوالات غیر سنجیدہ اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بھارتی میڈیا کا طرز عمل اسکول کے بچوں جیسا غیر سنجیدہ ہے۔ جیفری گنٹر نے مزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں، روزگار اور عالمی معیشت کا معاملہ ہے لیکن بھارتی میڈیا اسے محض پاک بھارت تنازع بنا کر پیش کر رہا ہے جو افسوسناک ہے۔

سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی میڈیا کے رویے کو "شرمناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے رویے پر بطور سزا اینکر کو 30 منٹ کیلئے کمرے میں بند کر دینا چاہیے تاکہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ سیکھ سکیں۔

دوسری جانب پاکستان کے کردار پر بھارتی میڈیا کی تنقید کو مبصرین نے نریندر مودی حکومت کیلئے سفارتی دباؤ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی ثالثی سے ہونے والی پیش رفت نے عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی مقام کو مضبوط کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کیلئے دونوں ممالک کے وفود اسلام آباد میں موجود ہیں، جبکہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 08:31 AM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں تاخیر کی، اینڈی برنہم کا اعتراف
تازہ ترین

برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں تاخیر کی، اینڈی برنہم کا اعتراف

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنہم نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے لیبر پارٹی کی ابتدائی غزہ پالیسی پر معذرت کرتے ہوئے غزہ میں تشدد سے متعلق مزید پابندیوں اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندی کا عندیہ دیا

Web Desk10 جولائی، 2026
ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی، قطری، ترک اور عمانی ہم منصبوں سے رابطے، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ امریکا ایران کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

Web Desk10 جولائی، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

Web Desk10 جولائی، 2026